@abuzar_baloch01: کتنا خاموش طبیعت ہے مرا سودائی ورنہ ہونے کو تو ہوتی ہے بہت رسوائی کوئی کم یاب نمویاب ہوا منظر پر کام آئی ہے بہت آج مری بینائی مجھ کو محفل میں بھی آتا ہے اکیلا ہونا اتنی مخلص ہے مرے ساتھ مری تنہائی جلتے رہنے سے گریزاں تو دیا تھا ہی نہیں بس ہوا ہی اسے تسلیم نہیں کر پائی راستے یاد نہیں رہتے عموماً مجھ کو ساتھ چلنے سے جھجکتی ہے مری پرچھائی کتنے مہمان ہیں جو دل میں جگہ چاہتے ہیں کتنا بے بس ہے سرِ بزم مرا ہرجائی ہر طرف ہجر کے دھبے ہیں حقیقت میں شفق پر خیالوں میں چمکتی ہے تری رعنائی عائشہ شفق #شاعری #اكسبلور #شوق #سرائیکی #تونسہ