@realsyedbadshah: شہر بانو امام زین العابدینؑ کی والدہ تھیں۔ مورخین و محدثین کے مطابق شہربانو ساسانی دور کے آخری بادشاہ یزدگرد کی بیٹی تھی۔ ایران میں اسلام کے ورود کے بعد وہ امام حسینؑ کی زوجیت میں آئیں اور ان کے بطن سے امام سجادؑ پیدا ہوئے۔ آپ کے نسب، مدینہ آمد، تاریخِ وفات اور امام حسینؑ سے شادی کے بارے میں مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ تیسری صدی ہجری میں لکھی گئی کتاب، دلائل الامامہ سے منقول ایک روایت کے مطابق عمر بن خطاب کے دور میں اسلامی فتوحات کے موقعے پر آپ اسیر ہوئیں اور مدینہ لائی گئیں۔ وہاں پر آزاد ہونے کے بعد امام حسینؑ سے نکاح ہوا تاریخی شواہد کے مطابق امام سجاد علیہ السلام کی ولادت کے وقت آپ وفات پاگئیں تھیں۔ البتہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ واقعۂ کربلا میں حاضر تھیں اور امام حسینؑ کی شہادت کے بعد شہرِ ری چلی گئی اور وہاں ایک پہاڑ میں روپوش ہوگئی۔ اسی لئے شہر ری کے قریب بارگاہ بی بی شہربانو آپ سے منسوب ہے۔ البتہ کربلا سے شہر ری کی طرف کے سفر کو تحریفاتِ عاشورا میں سے گردانا گیا ہے۔ اسی طرح بعض محققین نے ری میں موجود آپ سے منسوب بارگاہ کو بھی رد کیا ہے۔ #realsyedbadshah