@luqman0172: "متھرہ گاؤں" کی محرومیوں پر خاموشی کب تک؟” ہم، متھرہ گاؤں کے رہائشی، اس وقت شدید مایوسی، تکلیف اور غصے کی حالت میں ہیں۔ ہمارا گاؤں مسلسل نظر انداز ہو رہا ہے، اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ بجلی کا مسئلہ: گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ٹرانسفارمر خراب، تاریں ٹوٹی ہوئی، اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔نہ رات کو سکون ہے، نہ دن کو کوئی سہولت۔تعلیم، صحت، روزگار، سب متاثر ہو رہے ہیں۔ سڑکوں کی بدحالی: متھرہ کی سڑکیں گڑھوں سے بھری پڑی ہیں۔ بارش کے دنوں میں کیچڑ اور پانی جمع ہو جاتا ہے، جبکہ عام دنوں میں گرد و غبار اٹھتا ہے۔ بچے اسکول نہیں پہنچ پاتے، مریض اسپتال تک نہیں جا سکتے، اور عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ ہمارے نمائندے کہاں ہیں؟ ایم این اے جناب شاہرام خان ترکئی صاحب! آپ سے یہ سوال ہے کہ متھرہ کے عوام کب آپ کی ترجیح بنیں گے؟ کیا صرف ووٹ لینے کے وقت یاد آتے ہیں؟ کیا عوامی مسائل پر توجہ دینا آپ کی ذمہ داری نہیں؟ اب متھرہ کے لوگ خاموش نہیں رہیں گے۔ یہ صرف ناراضگی نہیں، بلکہ ایک عوامی مطالبہ ہے۔ ہماری عوامی مطالبات: 1. بجلی کا نظام فوری طور پر بحال کیا جائے 2. خراب ٹرانسفارمرز اور بجلی کی تاروں کی مرمت کی جائے 3. متھرہ کی خستہ حال سڑکوں کی فوری تعمیر کی جائے #😭💔 #plzzz_saport_me🥰😘 #viralmyvideo🙏👈