@mpa_sajjad_ali_soomro: #`پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے سجاد علی سومرو` نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: "`وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی` نے ایک بار پھر لیاری کو بجٹ سے مکمل طور پر نظرانداز کر دیا ہے۔ یہ وہی `لیاری` ہے جس کی عوام نے پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں دیں، جدوجہد کی، اور آج یہی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔" "بہار کالونی واٹر پمپنگ اسٹیشن پر `فہیم اور تنویر` نامی افراد نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ یہ لالچی افراد رکشہ ڈرائیورز سے ٹھیکے کی بنیاد پر پارکنگ فیس وصول کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ پمپنگ اسٹیشن عوامی سہولت ہے یا پرائیویٹ پارکنگ لاٹ؟ اسپیکر صاحب! ان افراد کو فوری طور پر وہاں سے ہٹایا جائے۔" `سجاد سومرو` نے لیاری کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا: "لیاری میں اسکول تباہ، تعلیم برباد، صحت کی سہولیات ناپید، پانی کا بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ، سڑکیں ٹوٹی ہوئی اور گٹر اُبل رہے ہیں۔ تمام یونین کونسلز کی حالت افسوسناک ہے۔ پیپلز پارٹی نے لیاری کو ووٹ کے وقت یاد رکھا، لیکن بجٹ کے وقت فراموش کر دیا۔"