@bbcurdu: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “سیاسی معاملات سیاستدانوں کو خود طے کرنے چاہییں۔” انھوں نے کہا کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں مبینہ جبری گمشدگیوں، فوج پر سیاست میں مداخلت کے الزامات سمیت انڈیا اور افغانستان سے متعلق کردار سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ واضح رہے کہ یہ انٹرویو اٹھارہ مئی کو آئی ایس پی آر میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بعض بین الاقوامی میڈیا ٹیموں کو انٹرویوز دیئے تھے جن میں بی بی سی بھی شامل تھا۔ رپورٹر: فرحت جاوید فلمنگ: نعمان مسرور، فاخر منیر ایڈیٹنگ: نعمان مسرور #DGISPR #Pakistan #ISPR #BBCUrdu