@dannie_here: کبھی کبھی ہم ہاتھ جوڑ کر، آنکھیں بھیگ کر، دل لرزتے ہوئے اللہ سے کچھ مانگتے ہیں… اور وہ نہیں دیتا۔ ہم رو پڑتے ہیں، سوال کرتے ہیں، شکایت بھی کرتے ہیں… "یا اللہ، میں نے تو سچے دل سے مانگا تھا… پھر کیوں نہ دیا؟" مگر وقت گزرتا ہے… اور وہی نہ ملنے والی چیز، ایک دن سامنے آتی ہے — ٹوٹا ہوا، زہر جیسا، دکھ اور تکلیف سے بھرا ہوا۔ تب دل تھرتھرا کر کہتا ہے: "اللہ تیرا شکر ہے، تُو نے وہ نہیں دیا… تُو نے بچا لیا!" اللہ کے فیصلے ہماری چاہت جیسے چھوٹے پیمانوں پر نہیں تولے جاتے۔ وہ جو نہ دے، اُس میں بھی خیر ہوتی ہے۔ وہ جو چھین لے، اُس میں بھی حکمت چھپی ہوتی ہے۔ ہم وہ دروازہ کھولنے کی ضد کرتے ہیں، جس کے پیچھے اندھیرا ہوتا ہے… اور وہ وہی دروازہ بند کر دیتا ہے تاکہ ہم روشنی کے راستے جا سکیں۔ کیا تم نے کبھی سوچا؟ اگر وہ ہر دعا فوراً قبول کر لیتا تو شاید تم اُس ہلاکت میں چلے جاتے جس سے تم بےخبر ہو۔ وہ خاموشی سے بچا لیتا ہے، اُس کا "نہیں" کہنا بھی رحمت ہے۔ جو تم مانگ رہے ہو، شاید وہ تمھارا حق نہیں… اور جو تمھیں ملے گا، وہ تمھارے لیے بنایا گیا ہے۔ تمھارا رب تمھیں خالی نہیں چھوڑے گا… بس صبر کا دامن مضبوط رکھو۔ کیونکہ اُس کے فیصلے، تمھاری سب سے پیاری خواہش سے بھی زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔ #fyp #viral #foryoupage