@poetticcore: انسان کے اندر ایک ایسی دنیا چھپی ہوتی ہے جسے نہ آنکھ دیکھ سکتی ہے نہ عقل سمجھ سکتی ہے وہ ہر دن زمین کی گہرائیوں اور آسمانوں کی وسعتوں میں کسی سچ کسی روشنی کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے مگر جو چراغ اس کی راہ روشن کر سکتا ہے وہ تو اس کے اپنے دل کی تاریکیوں میں چھپا ہوتا ہے وہ روشنی جسے وہ باہر تلاش کرتا ہے دراصل اس کے اندر کہیں گم ہوتی ہے اور پھر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو تقدیر کے سہارے بس بیٹھ جاتے ہیں یہ سوچ کر کہ شاید سب کچھ خود بہ خود مل جائے گا لیکن وہ نہیں جانتے کہ اگر دل میں ڈوبنے کا ارادہ ہو تو کوئی ناخدا(رہبر) بھی بچا نہیں سکتا اس راستے پر اصل کامیابی انہیں ہی ملتی ہے جو خود کو پہچان لیتے ہیں جو وقت کی کڑی دھوپ اور دوسروں کی سخت باتوں میں بھی اپنی عظمت کو کمزور نہیں پڑنے دیتے یہ ایک ایسا سفر ہے جہاں منزل باہر نہیں اندر ہوتی ہے اور جو اندر جھانکنے کی ہمت رکھتا ہے وہی اصل راز پا لیتا ہے #foryoupagе #foru #foruyou #for #foryoupage❤️❤️ #pleasegoviral #poetrystatus #unfreeze #urdupoetry #capture #fyppppppppppppppppppppppp #fyp #lik #likemyviedeos