@captionist007: کبھی کبھار زندگی ہمیں چلاتے ہوئے بہت زیادہ تھکا دیتی ہے ، اتنا کہ ہمیں چاروں اطراف بس اندھیرا دکھائی دے رہا ہوتا ہے ، ہم گٹھن محسوس کرتے ہیں یوں لگتا ہے کہ اب سب ختم اب میں اور نہیں چل سکتااور یہ ، تھکاوٹ کچھ پل کی نہیں بلکہ برسوں کی ہوتی ہے لیکن سنو ذرا ، وه رب برسوں پہلے بھی تمہارے ساتھ تھا اور آج بھی ساتھ ہے وہ جانتا ہے کہ تمہیں کب کس چیز کی ضرورت ہے ، تم آج جس لیول پہ ہو تمہیں آج بالکل یہی ہونا تھا کیونکہ تمہیں اسی کے لیے تیار گیا ہے ، بس یہ یاد رکھو کہ تم اللہ کی نظر میں ہو اس سے تمہارا دل ایمان پائے گا ، تم ہمت مت ہارو ، رب تو دل کی گہرائیوں سے واقف ہے ، میں نے سنا ہے کہ اگر دل کی طلب سچی ہو تو کھوئی ہوئی چیزیں مل جایا کرتی ہیں خوابوں کو تعبير مل جایا کرتی ہے ، تم بس چلتے جاؤ کیونکہ وہ رب تمہارے دل کو سسکتے ہوئے دیکھ رہا ہے اور دور کہیں دل کی سرگوشیوں کو بھی سن رہا ہے ، سانس لو سانس لو اور ایک قدم بڑھاؤ کیونکہ جو رب کی نظر میں ہوتے ہیں وہ سب پا لیتے ہیں یقین کے ساتھ ...... . . . . . .