@ahmad_the_broken_one: میں نے اسے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں گھٹ گھٹ کر جینے والوں میں سے نہیں، اگر کوئی چھوڑ کر چلا جائے تو میں پروا نہیں کرتا اور اگر میں چھوڑ کر چلا جاؤں تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا۔ میں سرد راتوں میں ساری ساری رات بیٹھ کر چائے اور سگریٹ پی کر غم کو بھلانے کی کوشش نہیں کرتا۔ چھوٹی چھوٹی سی آہٹ پر میرا دل کبھی زور سے نہیں دھڑکا۔ پھولوں کی نزاکت اور خوشبو مجھے توڑ نہیں سکتی، گہرے کالے بادلوں کی آمد کے بعد موسلا دھار بارش میں کسی کی یاد میں آنسو بہانہ میرے لیے بچگانہ عمل ہے۔ مجھے کبھی خواہش نہیں ہوتی کہ مجھے اس کی ایک جھلک ہی نظر آ جائے۔ اس کے جانے کے بعد شاید ہی مجھے اس کی یاد آئے۔ لیکن اب تو کوئی چارہ ہی نہیں بنتا۔ سالوں بیت گئے بس یہی انتظار کرتے کہ بس ایک لمحے کے لیے ہی سہی وہ ملے تو اسے کہوں۔۔۔ کہ میں نے سب جھوٹ کہا تھا۔۔۔ #ahmad_the_broken_one #parizaad #foryou #urdupoetry