@moazzam__sial: ہم نے وہ زندگی گزاری جو ہمارے خوابوں جیسی نہ تھی ہم نے وہ دُکھ سہے جن کے کبھی ہم طلب گار ہی نہ تھے ہم نے پلکوں پر وہ بوجھ رکھا جو کسی اور کا ہونا چاہیے تھا ہم نے خاموشی کو زبان بنایا اور صبر کو لباس جب کسی نے کہا چھوڑ دو وہ جو دل دکھاتا ہے تب جانا کہ زخم تو دل کے اندر آگ آئے ہیں ہم کمزور نہیں مگر ہاں تھک گئے ہیں نہ رونے کی ہمت رہی نہ مسکرانے کا حوصلہ اب نہ امید ہے نہ شکایت بس ایک چپ ہے جو دن رات ساتھ چلتی ہے اور کل جب زندگی ختم ہوگی اور اگر پوچھا گیا کہ کیسا رہا یہ سفر؟ تو شاید ہم نظریں جھکا لیں گے کیونکہ ہم اتنا دوڑتے رہے کہ کبھی زندگی کو جینے کا وقت ہی نہ ملا❤️🩹🥺