@muhammadijazansari: لودھراں کے موضع جھوک اتیرا کی بستی شانے والا میں 50 سے زائد گھر سیلاب کے پانی میں ڈوب چکے ہیں متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت پلاسٹک کے ڈرموں میں کشتی بنا کر نا صرف اپنے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں بلکہ گھروں سے قیمتی سامان نکالنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی امدادی سہولت فراہم نہیں کی جا سکی وجہ سے متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں محمد اعجاز انصاری Sky نیوز لودھراں