:محبت وہ سودا نہیں جو بازاروں میں بکتا ہو یہ وہ نعمت ہے جو دل سے دل تک پہنچتی ہے۔ یہاں نہ نوٹوں کی گنتی چلتی ہے نہ ترازو کام آتے ہیں یہاں صرف احساسات ہوتے ہیں اور خزانہ صرف اخلاص جب ایک دل دوسرے دل کو اپنی خوشبو میں سمیٹ لیتا ہے، تو یہ لین دین الفاظ سے نہیں بلکہ آنکھوں کی خاموش گفتگو اور روح کے لمس سے طے ہوتا ہے۔ محبت کا حساب کاغذ پر نہیں ہوتا یہ تو لمحوں کی قربت دعاؤں کی قبولیت اور دھڑکنوں کی زبان میں لکھا جاتا ہے۔ یہ لین دین عجیب ہے جتنا دیتے جاؤ، اتنا بڑھتا ہے جتنا بانٹو، اتنا نکھرتا ہے۔ اور آخر میں محبت کا اصل مفہوم یہی ہے کہ اپنا دل دے کر دوسرا دل پانا ایک ایسا سودا جس میں خسارہ کبھی نہیں اور منافع ہمیشہ سکون جاں کی صورت میں ملتا ہے۔.