@amirha_write: یوں بھی ہوتا ہے اکثر دل کو لاکھ سمجھانے کے بعد اور بے شمار ضبط کرنے کے بعد بھی دل تھکنے لگتا ہے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اب کوئی راستہ باقی نہیں رہا جیسے سب ختم ہو گیا جیسے کچھ بھی بدل نہیں سکتا شاید ہم تب تکلیف کی اس آخری حد پر ہوتی ہیں جہاں یا تو معجزوں کی شدت سے طلب ہوتی ہے یاں آخری سانس کے ٹوٹ جانے کا ڈر ہوتا ہے تب دل ـــــ مصلحتوں کو جاننے پر بھی آمادہ ہوتا ہے اور ا نہیں تسلیم کرنے سے بھی گھبراتا ہےاور اس گھبراہٹ میں ہم بھول جاتے ہیں کہ وہ ایک ذات جو ہمیں یہاں تک لائی ہےاس نے آگے کی بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور جہاں صبر ساتھ چھوڑ دیتا ہے وہاں اللہ کن سے نواز دیتا ہے وہ ماضی دیکھ کر نہیں نیت دیکھ کر عطا کرتا ہے وہ نہیں کہتا کہ اب دوبارہ سے کیوں آے ہووہ تو کہتا ہے اب آگے ہو تو میرے پاس تھوڑی دیر بیٹھ جاؤ وہ یہ نہیں کہتا کہ پھر بسے وہی کہانی لاۓ ہو وہ تو کہتا ہے اب لے آۓ ہو تو تسلی سے ساری کہانی سناو وہ یہ نہیں کہتا کہ میری تو سنتے نہیں ہو تو میں کیوں تمہاری سنو وہ تو کہتا ہے اب اتنی مدت کے بعد جو دیدار کروایا ہےتو بس جو سنانا ہے سناتے جاؤ وہ یہ نہیں کہتا کہ اپنی غرض کے لیے میرا نام کیوں کے رہے ہو وہ تو کہتا ہے اب پکار ہی رہے ہو تو اپنی اس میٹھی آواز سے میرا نام دہراتے جاؤ اتنا دہراؤ کہ میری محبت کے پاس نہ کہنے کی گنجائش ہی باقی نہ رہے بس پھر وہ مان جاتا ہے پھر وقت کیا حلات کیا دنیا کیا نصیب کیا سارا جہاں بدلتا ہے ❤️🌙 ۔ ۔ ۔ ۔ reposted 🫀🌺 #growmyaccount #viewsssss #fypppppppppppppp #likeee #virallll #fyupage #pakistan #onemilionviews #fypppp