🌐:عورت کا وجود صرف جسم نہیں، ایک مکمل کائنات ہے نرمی، احساس، مہک، سکون، اور کشش کا امتزاج۔
جب وہ خاموشی سے پاس بیٹھی ہوتی ہے،تو اُس کی قربت کے لمس میں ایک عجیب سی طمانیت چھپی ہوتی ہے جیسے کسی تھکی ہوئی روح کو سایہ مل جائے۔ اُس کی انگلیوں کی جنبش، زلفوں کی لہر، یا آنکھوں کی نمی سب میں ایک ایسا لمس ہے جو لفظوں سے نہیں، صرف احساس سے سمجھ آتا ہے۔
عورت کے وجود کا لمس صرف چھونے کا نام نہیں بلکہ اُس کی موجودگی،اُس کی سانسوں کی گرمجوشی، اُس کی نرم آواز اور اُس کے خلوص بھرے انداز سے جو احساس جنم لیتا ہے،وہی اصل لمس ہے۔
وہ وجود جو چھوئے نہیں،بس محسوس کیا جائے وہی عورت ہے🥰❤