@artbysoul_1: لگتا ہے راتوں کا جاگا تھا مصور درد کی لکیریں برش میں بھر لایا تھا۔ اک تھکی آنکھوں کی کہانی کپکپاتے خوابوں کی زبانی چہرے پہ اداسی کی پرچھائیں خاموشی میں چیخوں کی گہرائی۔ تصویر میں وہ پل قید تھے شاید جب دل تھکن سے ٹوٹ رہا ہو، جب نیند قریب آکر بھی آنکھوں کے در سے لوٹ رہا ہو۔ وہ نگاہیں جن میں امید کا چراغ بجھ سا گیا، وہ چہرہ جو درد کی بارش میں بھیگ سا گیا۔ لگتا ہے مصور نے اپنا دل ان رنگوں میں ڈالا ہے، ورنہ اتنی تھکن تو آنکھوں میں آتی نہیں جب تک کوئی راتوں کا مسافر نہ ہو، جو جاگتے جاگتے خود کو بھلا بیٹھا ہو۔✨💫 #artbysoul1 #fyp #owncontent #unfreezemyacount #vira