@asad.writes88: روحِ من . قرار من عزیز من سکون قلب ۔ محورِ حیات انتل حیات نفیسِ نفس ۔۔ میرے ہمسفر ۔ میرے سکون ۔ اے میری شہزادی مُجھے علم ہے زندگی کی دوڑ میں دن بھر کے کام آپکو تھکا دیتے ہیں آپ کی آنکھوں میں تھکن کی دھند اتر آتی ہے اور سانسوں میں بوجھ محسوس ہوتا ہے مگر آپ جانتی ہو؟ جب شام ڈھلتی ہے میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے قریب آجاؤ میری بانہوں کی پناہ میں چھپ جاؤ میں آپ کو اپنے سینے کا تکیہ دوں گا تاکہ آپ کی ساری تھکن میرے وجود میں اتر جائے میری انگلیوں کی پوریں آپ کے بالوں سے کھیلتی رہیں گی اور ہر لمس میں ایک لوری چھپی ہوگی ایسی لوری جو محبت کی گہرائیوں سے جنم لے اور سکون کی نیند عطا کرے میری باہیں آپ کے لیے کشتی بنیں گی اور میں آپ کو سکون کے ان جزیروں پر لے جاؤں گا جہاں کوئی فکر نہیں کوئی شور نہیں وہاں صرف ہم ہوں گے ہمارا سکوت ہوگا اور وہ خاموشی جو دل کے سب زخموں کو سہلا دیتی ہے اور جب آپ کا ماتھا میرے ہونٹوں کا بوسہ محسوس کرے گا تو دن کی ساری تھکن بہہ جائے گی صرف ایک نرمی رہ جائے گی محبت کی نرمی ہاں جاناں محبت کی نرمی مجھے آپ سے مُحبت سے کہیں زیادہ محبت ہے۔