کئی موسم بیت گئے۔۔۔ کئی راتیں جاگتے گزر گئیں۔۔۔ کئی لمحے امیدوں کے سائے میں سانس لیتے رہے۔۔۔ مگر آج بھی دل کے اندر ایک خالی پن ہے۔ ایک ایسا خلا، جو کسی کے ہونے کے باوجود بھر نہیں پایا۔ میں نے رفاقتوں کو نبھایا۔۔۔ میں نے آزمائشوں کو سہا۔۔۔ میں نے ہر لمحہ وفا کی تصویر بن کر جیا۔۔۔ مگر جب وقت آیا کہ کسی کے ہاتھ کو تھام کر یہ کہہ سکوں کہ یہ میرا ہے تو زبان لرز گئی۔۔۔ دل ڈر گیا۔۔۔ اور یقین کہیں کھو گیا۔ یہ کیسا سفر تھا جس میں ہم ساتھ تھے مگر منزل الگ تھی۔ یہ کیسی محبت تھی جس میں قربت تھی مگر قرار نہیں تھا۔ آج جب میں خود کو دیکھتا ہوں تو ایک سوال میرے وجود کو چیرتا ہے کیا میں کبھی کسی کا ہو پایا۔؟ یا بس ایک سایہ رہا جو ہر تعلق کے کنارے پر کھڑا رہا بے نام، بے آواز اور بے یقین سے۔۔۔!😔
2025-11-03 00:17:48
17
🦋⃟≛⃝🇲𝙞𝙨𝙨✮⃝𝕯𝖀𝕬🕊🕊 :
very nice so beautiful ❤️❤️❤️❤️❤
2025-11-03 07:56:58
16
نAہEeد :
U look lyk Nora Fatehi…
2025-11-04 11:20:56
0
𝙼𝚞𝚑𝚊𝚖𝚖𝚊𝚍 𝚂𝚊𝚒𝚏 :
You look absolutely stunning today.
2025-11-03 17:57:24
7
🌛 ملک عون عباس 🌜 :
یادیں زندگی کا وہ حسین لمحہ ہیں جو کبھی دہرایا نہیں جاتا۔✨
.♥