@nomiwrites1056: اصل دکھ یہ نہیں کہ کوئی چھوڑ جائے، اصل دکھ یہ ہے کہ جو کل تک محبت کو عبادت سمجھتا تھا وہی آج اس نام سے خوف کھانے لگے۔ سچ یہ ہے کہ رشتے کبھی یک طرفہ نہیں ٹوٹتے خاموشی بے اعتنائی اور اندھا یقین بھی کبھی کبھی کمزوری بن جاتے ہیں۔ محبت میں صرف چھوڑنے والے کی غلطی نہیں ہوتی، کبھی نہ چاہنے کے با وجود حد سے زیادہ چاہ لینا بھی اپنا آپ کھو دینے کے مترادف ہوتا ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ کچھ وعدے لفظوں میں مضبوط لگتے ہیں مگر وقت کی ضرب انہیں ریزہ ریزہ کر دیتی ہے