محبت۔۔۔ یہ وہ لفظ ہے جو سننے میں خوبصورت لگتا ہے، مگر حقیقت میں انسان کو اندر سے بدل کر رکھ دیتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں محبت سکون دیتی ہے، مگر شاید وہ سکون صرف کہانیوں میں ہوتا ہے۔ حقیقت میں محبت انسان سے اس کا چین۔۔۔ اس کی ہنسی۔۔۔ اس کی نیند۔۔۔ اور اس کی خودی۔۔۔ چھین لیتی ہے۔ یہ محبت ہی ہوتی ہے جو کسی مسکراتے خوش مزاج انسان کو خاموش۔۔۔ اداس۔۔۔ اور اندر سے ٹوٹا ہوا بنا دیتی ہے۔
جب انسان کسی سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتا ہے اور بدلے میں بے وفائی۔۔۔ لاپرواہی۔۔۔ یا خاموشی ملتی ہے تو وہ زندہ تو رہتا ہے، مگر زندگی محسوس نہیں کرتا۔ اس لیے کہا گیا ہے۔! "محبت انسان کو زندہ رکھتی نہیں بلکہ زندہ لاش بنا دیتی ہے"۔
محبت میں سب کچھ ہار دینے والے آخر میں خود کو ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں۔ وہ جو کبھی دوسروں کو خوشی دیتے تھے، خود غموں کے ساتھی بن جاتے ہیں۔ یہی محبت کی سب سے بڑی سچائی ہے۔ یہ خوبصورت ہے، مگر خطرناک بھی۔
یاد رکھیں۔! محبت اندھی نہیں، محبت عمیق ہوتی ہے۔ وہ آپ کو دکھ کے ایسے سمندر میں اتار دیتی ہے، جہاں سے واپس آنا آسان نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی محبت صرف دل نہیں توڑتی، خود انسان کو توڑ دیتی ہے۔۔۔!!!😔
2025-11-07 22:39:20
8
Zafar Iqbal :
sabir kya hal hai
2025-11-08 23:04:54
0
سچاــــ لغاری ــ302╾━╤デ╦︻ :
Zindagi de Khair hoi
2025-11-08 16:39:15
3
Maria Tabish :
heart touching
2025-11-08 22:54:46
0
𝐀𝐫𝐬𝐚𝐥𝐚𝐧_𝐀𝐰𝐚𝐧 :
sufi song Yar zbr10 🥰
2025-11-08 12:37:02
5
Mumtaz :
beshak zbr10 yar
2025-11-08 22:32:57
0
Sajjad Qazi Khell :
Zama ka taloq allah se hy zamana ko bura mat khena insan bura bura hy zamana wehe purana hy❤❤