@alixvy2eb3: ملنا ایک معجزاتی شروعات ہے ساتھ رہنا ایک حسین سفر ہے، اور ہمیشہ ساتھ نبھانا کامیابی ہے میرے خیال میں ساتھ دینا اسے کہتے ہیں اگر آپ کسی کے لیے بارش روک نہیں سکتے تو اس کے ساتھ بارش میں کھڑے ہو جائیں، اُسے چپ نہیں کروا سکتے تو اُس کے ساتھ بیٹھ کر رو لیں، اُس کی آنکھوں میں نیند نہیں لا سکتے تو اُس کے ساتھ جاگ لیں میں تو سمجھتی ہوں کسی کا ساتھ ایسے بھی دیا جا سکتا ہے۔ کچھ محبتیں بہت خاموشی سے نبھائی جاتی ہیں ان میں قسمیں نہیں کھائی جاتی وعدے نہیں کیے جاتے اور نہ ہی رابطوں کی محتاج ہوتی ہیں یہ تو اتنی خاموش ہوتی ہیں کہ سامنے کھڑا ہوا شخص بھی اس سے بے خبر ہوتا ہے کہ اس کو کتنی شدت سے چاہا جا رہا ہے ان محبتوں کا رازدان صرفت اللہ ہوتا ہے