@sspsohbatpur: پریس ریلیز آج جناب ایس پی صاحب ضلع صحبت پور، عبدالحمید (PSP) نے ضلع بھر کی تمام پولیس موبائل گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران گاڑیوں کے انجن، مجموعی حالت، ٹائروں، صفائی، اندرونی و بیرونی حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی صاحب نے ایم ٹی سیکشن کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تمام سرکاری گاڑیاں ہر وقت قابلِ استعمال حالت میں ہونی چاہئیں۔ ایم ٹی سیکشن گاڑیوں کی باقاعدہ نگرانی، سپروژن اور مکمل چیک اپ یقینی بنائے گا۔ ایس پی صاحب نے گاڑی مکینک اور ایم ٹی اسٹاف کو ہدایت کی کہ کسی بھی گاڑی میں فنی خرابی ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر موقع پر درستگی کی جائے تاکہ تمام گاڑیاں ہر وقت آپریشنل اور قابلِ استعمال حالت میں رہیں۔ شعبۂ تعلقاتِ عامہ، ڈسٹرکٹ پولیس صحبت پور #AbdulHameedpsp #pakistanzindabad🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰 #Balochistanpolice #DPOSOHBATPUR #cupcut