@zouq.e.iishq.official: کچھ رشتے دل کے اندر ہی روئے جاتے ہیں، کچھ چاہتیں خاموشی میں بھی چیخ بن کر سنائی دیتی ہیں… اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جن کا نام آتے ہی سارا وجود سجدہ سا کرنے لگتا ہے۔ من پسند شخص کا مطلب جانتے ہو؟ من پسند شخص مطلب دنیا، محبت، عشق، زندگی— مل جائے تو زندگی سنور جائے، نہ ملے تو دل خواہشوں کے قبرستان میں بدل جاتا ہے۔ من پسند وہ ہوتا ہے جس پر اندھا یقین ہو، ساری دنیا ایک طرف کھڑی ہو کر برائی کرے تب بھی دل کو یقین ہو کہ وہ جھوٹ کہہ رہے ہیں۔ من پسند وہ دعا ہے جو نمازوں میں مانگی جائے، ٹھوکر کھا کر بھی جسے مسلسل چاہا جائے۔ وہ شخص جس کے آگے آنا تک قربان کر دی جائے، جس کا ہر دکھ اپنا دکھ لگے، جس کی ذرا سی تکلیف سے کلیجہ پھٹنے لگے۔ جس کے لیے ہر وقت زبان پر دعا ہو، جس کا دیا ہوا ہر درد بھی سکون بن جائے— وہی من پسند ہوتا ہے۔ اور تم… میرے لیے میری محفوظ آرامگاہ ہو، میرا مان، میرا سرمایہ، میرا جاناں، تم ہی میرا سب کچھ ہو۔ رش بھری محفل میں بھی میں صرف تمہیں سوچ سوچ کر اداس رہتا ہوں، جبکہ میرے اردگرد قہقہوں کی گونج ہوتی ہے۔ اس سے بڑھ کر محبت کی کوئی حد ہو تو بتاؤ…زوق عشق #zouqeishqofficial #foryou #foryoupage #viral #fyp