میرا دل چاہتا ہے کہ دنیا کے ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر درود شریف کی دعوت پہنچاؤں۔ کوئی بھی شخص اس نعمت سے محروم نہ رہے۔ دل کی گہرائی سے چاہتا ہوں کہ ہر زبان پر درودِ پاک کی خوشبو ہو۔
صلی اللہ علیٰ حبیبہ محمد و آلِہ وسلم
اللہ جب کسی بندے کو چُن لیتا ہے تو سب سے پہلے اس کے دل کو اپنے محبوب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف مائل کرتا ہے۔ پھر اسے ذکرِ مصطفیٰ کا تحفہ عطا کرتا ہے۔
درود شریف پڑھتے رہیں، لکھتے رہیں، اور محبت کے ساتھ اس کی دعوت آگے پہنچاتے رہیں۔
صلی اللہ علیٰ حبیبہ محمد و آلِہ وسلم°