@safirkhan5160: #امانت ایک عمدہ وصف ہے اور الله تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہے:﴿إِنَّ اللَّہَ یَأْمُرُکُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَیٰ أَہْلِہَا﴾․(سورة النساء:58) الله تعالیٰ تمہیں اس بات کا حکم دے رہے ہیں کہ تم امانتوں کو اہل امانت کے حوالے کر دو، اس آیت کا مخاطب ہر وہ شخص ہے جو کسی امانت کا امین ہے، اس میں عوام بھی داخل ہیں اور حکام بھی۔ امانت کا مفہوم بہت وسیع ہے ، ہر قسم کی امانت کو محیط ہے، اگرچہ عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ امانت سے مراد وہ مال ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص کے پاس امانت کے طور پر رکھا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ زندگی کے ہر شعبے میں ہر قسم کی ذمہ د اری سے متعلق ہے، ﴿إِنَّ اللَّہَ یَأْمُرُکُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَیٰ أَہْلِہَا﴾”#evryonepepole #folow #زندگی مختصر ہے #tiktok