@police.kpk.tiger: پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گردونواح میں دہشت کی علامت #لعل_شیر عرف #لعلے گروپ کا خاتمہ پشاور پولیس کی سی سی پی او اسپیشل آپس ٹیم کی بھرپور کارروائی اعلیٰ الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں پولیس مقابلے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس ٹارگٹ کلنگ، پولیس پر حملوں اور زمینوں پر قبضے جیسے سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری لعل شیر اور جان شیر شانگلہ میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک۔ پشاور میں رمضان شیر کے گھر پر چھاپے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم رمضان شیر بھی ہلاک، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔ گینگ پشاور کے تھانہ شاہ پور، چمکنی، شرقی، CTD ضلع نوشہرہ کے تھانہ اکوڑہ خٹک ضلع چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری اور سٹی چارسدہ کو مجموعی طور پر 34 سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے۔ خطرناک گینگ کے خاتمے میں کامیابی پر کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان۔ پشاور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر وقت مستعد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں مصروف عمل ہے