@sakhan_shanaas: میں جانتا ہوں کہ میں تمہاری زندگی کی مستقل حقیقت نہیں ہوں مجھے تم نے ہمیشہ عارضی جانا تھا لیکن میں نے تمہارے لمحوں میں وہ عارضی روشنی بننے کی کوشش کی ہے جو اندھیروں میں بھی یاد آتی ہے میں نے تمہیں اس طرح چاہا جیسے وقت چاہتا ہے لمحے کو جو گزر جائے تو صرف یاد رہتا ہے۔ میں وہ لمحہ بننا چاہتا تھا جو تمہاری یادوں میں خوشبو بن کر بکھر جائے۔ میں وہ شخص بننا چاہتا تھا جسے تم اپنی تنہائی میں پکارو بغیر آواز کے، جس کی موجودگی تمہیں محسوس ہو۔ جب تم زندگی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرو اور تمہیں یہ احساس ہو کہ ان دنوں میں کوئی تھا جو تمہیں بےحد چاہتا تھا بغیر کسی شرط کے بغیر کسی امید کے صرف تمہارے لیے، تو تمہارے چہرے پر ایک مسکراہٹ سی آ جاۓ پتہ نہیں کیوں مگر یہ دنیا کا دستور ہے جس کو جتنا چاہو گے تم اپنی قدر اتنی ہی کھو دو گے....🥹💔 #sakhan_shanaas #foryou #urduline #fyp #foryoupage