@noorfatmia69: یہ وہ دن ہیں جن میں میرا نہ کسی سے بات کرنے کو دل کرتا ہے نہ کچھ کھانے کو نہ کوئی کام کرنے کو، میں ناشکری نہیں ہوں ، نہ ہی مجھے اللہ کے فیصلوں پہ کبھی اعتراض ہوا ، یہ میری سرشت میں نہیں ہے کسی بھی غم پہ واویلا کروں ، مگر ۔۔۔ مگر میں لاکھ چاہنے کی باوجود ان دنوں کا غم نہیں بھلا پاتی، سردیوں کی راتیں لمبی اور خاموش ہوتیں ہیں لیکن جن دنوں ابا بیمار تھے ان دنوں کچھ زیادہ ہی لمبی ہو گئیں ، کل رات بھی ، میں نے بالکنی سے دیکھا نیچے روڈ پہ اتنا رش اور شور تھا لیکن مجھے لگ رہا تھا ویرانی ہے، کوئی آواز نہیں ہے میری سماعت سے دسمبر کی رات کی وہ چیخ نہیں نکلتی جب میرے ابا مجھے چھوڑ کر گئے تھے ، ہر سال میں ان دنوں ایسی ہی ہو جاتی ہوں نہ لکھتی ہوں نہ کھاتی ہوں اچھے سے نہ ہی کسی سے کوئی بات کرتی ہوں ، غم کی ایک بری بات یہ ہے کے یہ کبھی پرانہ نہیں ہوتا، کم بھی نہیں ہوتا ، طویل ہو جائے تو روگ بن جاتا ہے ! ______________ #fatherdaughter #100kviews #foryourpage #foryou